بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امیر مقام کاایم پی اے ثوبیہ خان کے ساتھ غنڈہ گردی اور بدتمیزی کی تحقیقات کا مطالبہ

پشاور (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختون خوا کے صدر انجینئر امیر مقام نےمطالبہ کیا ہے کہ ثوبیہ خان کے ساتھ غنڈہ گردی اور بدتمیزی کی تحقیقات کرائی جائیں۔
ایم پی اے ثوبیہ خان کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختون خوا اسمبلی میں خاتون رکن سے غنڈہ گردی اوربدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہیں،غنڈہ گردی کی گئی تو جواب دینا جانتے ہیں، ہمیں مجبور نہ کیاجائے،
خاتون رکن صوبائی اسمبلی پر مختلف چیزیں پھینکنے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ امیرمقام نے کہا کہ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں،شرقی پولیس اسٹیشن پشاور میں ایف آئی آر کیلئے باقاعدہ درخواست بھی دی ہے ،اس واقعے نے پورے دنیا میں خیبر پختونخوا کے عوام اور خصوصا پختون قوم کو بدنام کیا ہے اور سب کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ خاتون رکن سے صوبائی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے نے پختونوں کی روایات کی نفی کر دی ہے۔ امیرمقام نے کہا کہ ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کو درخواست دیں گے۔ تحقیقات ہونی چاہیے کہ 400 گنجائش کی گیلری میں 4 ہزار لوگ کون اور کس مقصد کے لئے لایا ؟ ان غنڈہ گرد عناصر کو لانے والوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔