لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمر ایوب کے اعتراض پر ردعمل میں کہا کہ عمر ایوب کے بیان کے بعد شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پہ پیشگی مبارکباد پیش کرتی ہوں ،الیکشن سے پہلے شہباز شریف سے شکست کا خوف بول رہا ہے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختون خوا کا رزلٹ حلال اور دیگر صوبوں کا حرام، یہ ڈرامہ نہیں چلے گا ،پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے والوں کا ڈیفالٹ سے بچانے والوں سے مقابلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کرنے والوں کا 28 مئی والوں سے مقابلہ ہے،روئیں نہ مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کے سڑکوں کی بدتمیزی پارلیمان میں آ گئی ہے ،اِس بد تہذیبی ، بد تمیزی کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے انشاءاللہ
افسوس کے سڑکوں کی بدتمیزی پارلیمان میں آ گئی ہے،مریم اورنگزیب








