بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوری میں ڈالرکی قدر میں کمی ، حکومتی قرضوں میں بھی کھربوں روپے کی کمی آگئی

 

اسلام آباد: رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ڈالر کی قدر میں کمی سے حکومت کا قرض 346 ارب روپےکم ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری کے اختتام پر حکومت کا مجموعی قرض 64 ہزار 842 ارب روپے رہا دسمبر2023 سے 346 ارب روپےکم ہے۔

جنوری میں حکومت کے مقامی قرض میں 38 ارب روپےکا اضافہ ہوا جب کہ بیرونی قرض میں 384 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق دسمبر کے مقابلے جنوری میں ڈالر کی قدر 2 روپے 30 پیسےکم ہوئی ہے۔
ایک سال کے دوران حکومت کا قرض 9 ہزار 820 ارب روپے بڑھا ہے جس میں 8 ہزار 291 ارب روپے مقامی اور ایک ہزار 528 ارب روپے بیرونی قرض ہے۔مرکزی بینک کے مطابق ایک سال میں ڈالر 11 روپے 70 پیسے مہنگا ہوا ہے۔