بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرولیم قیمتوں کا کیا کروں؟ شہباز شریف کا مولانا اور زرداری سے مشورہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے دونوں رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزوفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے تحت قیمتوں کا تعین آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا۔نوٹی فکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر رہے گی۔