بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف حکومت کا ایک اور مبینہ اسکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزير دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ برطانوی حکومت نے ریکارڈ نہ ملنے پر ايک پاکستانی بزنس مين پر جرمانہ کرکے تقريباً 150 ملين پاونڈ پاکستان بھجوائے مگر مسروقہ مال رياست کے اکاونٹ ميں نہیں آیا۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ برطانيہ سے آئی رقم اُس بزنس مين کو واپس کردی گئی اور بدلے ميں اس بڑی شخصيت نے عمران خان کو نوازا۔
وزير دفاع کا کہنا تھا کہ برطانيہ سے آئی 45 ارب روپے کو رياست کے اکاونٹ میں جمع کرنے کے بجائے سپريم کورٹ کے جرمانے ميں ايڈجسٹ کردیے گئے اور بدلے میں بزنس مین کی جانب سے 450کنال زمين اور 50 کروڑ نقدی سے نوازا گيا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بہت سے سکینڈلز ہیں جن پر عمران خان سے جواب لیں گے، برطانیہ سے پوچھیں گے کہ 45ارب کس مقصد کیلئے واپس کیے تھے؟ معاملے کی تحقیقات کرينگے اور برطانیہ سے بھی بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بدلے القادر یونیورسٹی کیلئے ساڑھے400 کنال زمین دی گئی جبکہ فرحت شہزادی کو 200کنال زمین دی گئی۔
وزير دفاع کا کہنا تھا کہ لندن سے45 ارب روپے اسکولز،کالجز اور صحت کیلئے بھیجے گئے مگر رقم انہی کو دے دی گئی جن کی رقم جائز نہ ہونے پر پکڑی گئی تھی اور 45 ارب روپے نجی سوسائٹی کو دیے گئے جرمانے میں ایڈجسٹ کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مخالف الزامات پر گرفتار رکن قومی اسمبلی کو یہاں نہیں لایا جارہا، 75 سال میں ریاست مخالف لوگ پیدا کیے گئے مگر یہ سلسلہ بند ہوناچاہیے۔
وزير دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چند روز میں اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا فیصلہ ہوجائے گا۔