فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آبادمیں پی ٹی آئی کےکل کےجلسےمیں 3کارکنوں کےجھلسنےکی ویڈیووائرل ہوگئی ۔ اتوار کی شب جلسے کیلئے آئے کارکن نڑ والا روڈ جناح کالونی گیٹ کے قریب جھلسے۔ ایک کارکن نے پیٹرول منہ میں ڈال کر آگ لگانےکا کرتب کیا لیکن خود ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ آگ کی لپیٹ میں آئے نوجوان کو بچاتے ہوئے دو ساتھی بھی جھلس گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسنے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، ویڈیوکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پی ٹی آئی کے جلسے میں 3 کارکنوں کے جھلسنے کی ویڈیو وائرل








