لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہاہے کہ حمزہ شہبازکو فارغ کرانے کے لئے سپریم کورٹ جارہے ہیں ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے لوٹاکریسی کا راستہ بند ہوگیا ہے،عدالتی احکامات مانے نہیں جارہے کل سے حمزہ شہباز سیٹ پر براجمان ہیں، حمزہ شہبا زکے ووٹوں میں میں 25مائنس ہوگئےہیں ، اب ان کے پاس 172ووٹ ہیں،پی ٹی آئی کے پاس 173اراکین کے ووٹ ہیں،حمزہ شہباز کو اب فیصلہ خود کرناچاہیے ،ہم چاہتے تو سپیکر بھی نوٹی فکیشن جاری کردیتے ۔انہوں نے کہاکہ حمزہ شہبازکو فارغ کرانے کے لئے سپریم کورٹ جارہے ہیں کل صبح اس حوالے سے پٹیشن دائرکریں گے۔ انہوں نے کہاکہ صدرمملکت شہبازشریف کو بھی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں ۔
حمزہ شہبازکو فارغ کرانے کیلئے کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے ،فوادچودھری








