اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف سروس گروپس کے گریڈ21کے 31فسران کی گریڈ22میں ترقی کی منظوری دےدی گئی ۔گریڈ22میں ترقی پانے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 18افسران شامل ہیں جن میں ڈاکٹر راشد منصور،ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ،ڈاکٹر عصمت طاہرہ،بشریٰ امان ،ذوالفقار حیدر خان ،نوید علاوالدین ،عامر یعقوب ،ڈاکٹر افتخار علی شیروانی ،سید ظفر علی شاہ ، فرحان عزیر خواجہ ،ڈاکٹر فخر عالم خان ،کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم ،ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ،اعزاز اسلم ڈار،نوید احمد شیخ ،سارہ سعید ،جاوید پال ،امداد اللہ بوسال شامل ہیں ۔اسی طرح فارن سروس کے تین افسران مظہر جاوید،سرداد شجاع عالم اور بابر امین ،پاکسان کسٹمز سروس کے دو افسران ثریا احمد بٹ، ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن اور ان لینڈ ریونیو سروس کے تین افسران عامر علی خان تالپور،فیض اللہ میمن اور عاصم احمد ،پاکستان ریلویز کے ایک افسر ظفر زمان رانجھا،انفارمیشن گروپ کے سعید جاوید،کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے سید رافع بشیر شاہ ،ملٹر ی لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس گروپس کے محمد نعیم جان خان ،انٹیلی جنس بیور کے فواد اسد اللہ خان کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دی گئی ۔دیگر سروسز گروپس سے متعلقہ افسران کی ترقی کا جائزہ لینے کےلئے سلیکشن بورڈ کا اجلاس کل(جمعرات)دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔










