اسلام آباد: وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری سےایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے ملاقات کی جس میں پاور سیکٹر اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والے نقصانات کے امور بھی زیر بحث آئے، وفاقی وزیر نے بجلی کے ترسیل و تقسیم کے نظام بہتری کیلئے اے ڈی بی کی تکنیکی معاونت پر توجہ دلائی، وفاقی وزیر نے اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر کو جنوبی پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیرنے متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کیلئے فنڈنگ کی معاونت طلب کی، اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاور سیکٹر میں اصلاحات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاور سیکٹر میں اصلاحات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی








