بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف  بورڈ میٹنگ رواں ماہ کے آخرمیںہوگی،پاکستان کو قرض کی آخری قسط کے اجراکی منظوری متوقع

واشنگٹن(ممتازنیوز)آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ رواں ماہ کے آخرمیں متوقع،پاکستان کو اسٹینڈ بائے پروگرام کے تحت آخری قسط کے اجرا کی منظوری دی جائے گی۔آئی ایم ایف کی کمیونی کیشن ڈائریکٹرجولی کوزیک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 19 مار چ کو پاکستا ن اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کامعاہدہوا تھا جس کی منظور ی بورڈ نے دی ہے اور توقع ہے کہ بورڈ میٹنگ رواں ماہ کے آخرمیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ  اسٹینڈ  بائے معاہدے کے تحت پاکستان کو کل تین بلین ڈالر کی ادا ئیگی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ پہلاجائزہ مکمل ہونے کے پاکستان کی اقتصادی ومالیاتی صورتحال بہترہوئی ۔