راولپنڈی: پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے گوادر کے قریب ساحلی علاقے شنکانی در میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران 150 کلوگرام آئس پر مشتمل منشیات ضبط کرلی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ ملکی سمندری حدود بشمول ساحلی پٹی پر ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کیلئے پر عزم ہےگزشتہ تیس دنوں میں پاک بحریہ کی جانب سے منشیات کے خلاف یہ مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔
پاک بحریہ اور اے این ایف کا مشترکہ آپریشن ، 150 کلوگرام آئس پر مشتمل منشیات ضبط







