بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سزائیں معطل ہوگئیں تو بانی پی ٹی آئی باہرآسکتے ہیں مگر کیسزبرقراررہیں گے،راناثنااللہ

مسلم لیگ(ن) کے رہنماراناثنااللہ نے کہاہے کہ   بانی پی ٹی آئی کے کیسزکے ٹرائل میں پروسیجرکے مسائل ہوئے ہیں، استغاثہ کی کمزوریوں کافائدہ ملزم کو پہنچتا ہے ،سزائیں معطل ہوگئیں تو بانی پی ٹی آئی باہرآسکتے ہیں مگر کیسزبرقراررہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ بانی پی ٹی ٓئی پر توشہ خانہ کیس کا الزام درست ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسزکے ٹرائل میں پروسیجرکے مسائل ہوئے ہیں، پروسیجر ل مسائل کی بنا پر یہ سزامعطلی کا کیس بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ استغاثہ کی کمزوریوں کافائدہ ملزم کو پہنچتا ہے،سزائیں معطل ہوگئیں تو بانی پی ٹی آئی باہرآسکتے ہیں مگر کیسزبرقراررہیں گے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کوایک ہفتے میں 31 سال کی سزا دی گئی وہ سکرین پر چھائے رہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ معاشی بحران کے خاتمے کے لئے سیاسی بحران کا خاتمہ ضروری ہے، سیاسی بحران صرف نوازشریف دورکرسکتے ہیں، سیاسی بحران دورکرنے والے کا نام نوازشریف اور رکاوٹ کا نام بانی پی ٹی آئی ہے۔جب تک تمام لوگ سرجوڑ کرنہیں بیٹھیں گے سیاسی بحران کا حل نہیں نکلے گا۔