بلوچستان کے علاقے صحبت پور کے شہری کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا۔
اس حوالے سے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ علی نواز ڈاکوؤں کے جھانسے میں آ کر سکھر گیا تھا۔
کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپے تاوان مانگا ہے۔
اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ مغوی ریڑھی پر چیزیں فروخت کر کے خاندان کی کفالت کرتا تھا۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مغوی کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس سے رابطے میں ہیں، جس کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس کوشش کر رہی ہے۔







