بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹر یوسف ریاض کی تصنیف ’’The Responsibility Ignored‘‘ کی تقریب رونمائی ،اہم شخصیات کی شرکت

اسلام آباد:   چیف کوآرڈی نیٹر waterman.pk اور ڈائریکٹر نینو بائیو سلوشنز ڈاکٹر یوسف ریاض کی تصنیف ’’The Responsibility Ignored‘‘ کی تقریب رونمائی جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ کتاب کی رونمائی کی تقریب میں ریورنڈ اشکناز آصف ،آسیہ ناصر سابق ایم این اے، سردار خان زمری ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ ریسورسز، سی ڈی اے، اسلام آباد، اشرف مال سی ای او پاکستان پارٹنر انیشی ایٹو، عارف رانا ایڈیٹر ان چیف نیوز مین اور ڈاکٹر آصف ریاض سی ای او، نینو بائیو سلوشنز نے شرکت کی۔ تمام مہمانوں نے ڈاکٹر یوسف ریاض کی کتاب کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کئے جو پاکستان اور دنیا بھر میں پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پانی کے تحفظ کے ذریعے زرعی صنعتی خوشحالی کے لیے بائیو ریمیڈیشن ایپلی کیشن اور مکینیکل حل کے ذریعے استعمال شدہ پانی کے علاج کی سہولیات کے قیام پر مبنی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر یوسف ریاض نے بھی خطاب کیاجس میں انہوں نے اپنی کامیابیوں کو شیئر کیا اور سب کو دعوت دی کہ وہ آگے آئیں اور پانی بچانے کی تحریک میں شامل ہوں جو کہ قدرت کا ایک قیمتی ذریعہ ہے۔ واضح رہے کہ   ڈاکٹر یوسف ریاض  پانی کو صحت مند رکھنے میں مخلصانہ کوششوں پر  2015 میں صدارتی ایوارڈ ملا۔