وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو پاکستان اُسے منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر پاکستان کی دفاعی تیاری کو اجاگر کیا۔
وزیر دفاع نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں اپنی خودمختاری کے دفاع کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو بھی اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فوجی برتری کے کھوکھلے بھارتی دعوئوں کو بے نقاب کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزراء سیاسی فائدے کیلئے بیانات دے رہے ہیں۔
انہوں نے بھارت کے کسی بھی جارحانہ اقدام سے اپنی خودمختاری اور اپنے شہریوں کے دفاع کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔







