بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی ولی عہد کی وزیراعظم پاکستان اور ان کے وفدکو افطار کی خصوصی دعوت 

مکہ مکرمہ :سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت دے دی ۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکو بھی افطار پر مدعو کیا گیا ۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے اور انہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دعوت افطار پر بلا لیا ۔وزیراعظم شہباز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے جہاں مکہ مکرمہ کے ریلوے اسٹیشن پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔