بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شکاگو، پاکستان کے قونصل جنرل کا عید الفطر کے پرمسرت موقع پرعید اوپن ہاؤس میگا ایونٹ کا انعقاد

شکاگو(انٹرنیشنل ڈیسک)‎شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب طارق کریم نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنی رہائش گاہ پر ایک عید اوپن ہاؤس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا۔

‎اس عظیم الشان تقریب میں 400 سے زیادہ مہمانوں نے شرکت کی جس میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان، مقامی معززین/منتخب عہدیداران/ججز، پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات، قونصلر کور کے نمائندے اور میڈیا شامل تھے۔
منتخب عہدیداروں میں ریاست Illinois کے Treasurer/ چیف انویسٹمنٹ آفیسر Michael Frerichs؛ مختلف کاؤنٹیز کے حکام بشمولDuPage County Sheriff اور ریاست اٹارنی؛Appellate اور دیگر عدالتوں کے ججز
شامل تھے. Mayorsاور city officials کی ایک بڑی تعداد
نے بشرکت کی۔ الینوائے کے سابق
‏Secretary of State جیسی وائٹ بھی شریک ہوے ۔ ختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی شرکت کی۔
‎قونصل جنرل جناب طارق کریم اور ان کی اہلیہ محترمہ عاصمہ طارق نے ذاتی طور پر مہمانوں کا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

‎حاضرین نے قونصل جنرل کی تعریف کی کہ انہوں نے یو ایس مڈویسٹ ریجن سے کمیونٹی ممبران، ان کے اہل خانہ اور مقامی عہدیداروں کو عید منانے کے لیے اکٹھا کیا۔ قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر عید الفطر مناتے ہوئے، جسے پاکستانی فنون اور دستکاری سے سجایا گیا تھا اور مختلف قسم کے پاکستانی کھانوں سے مزین تھے، مہمانوں کو ایسا محسوس ہوا جیسے وہ پاکستان میں ہوں۔

‎قونصل جنرل طارق کریم نے کمیونٹی ممبران کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے عید کو خوشیاں بانٹنے، ہم آہنگی، اتحاد اور ایک دوسرے کے تئیں ہمدردی کو فروغ دینے کے موقع کے طور پر اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ عید ایک ساتھ منانا پرامن اور خوشحال دنیا کی تعمیر کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

قونصل جنرل نے کمیونٹی ممبران اور منتخب عہدیداروں/مقامی معززین پر زور دیا کہ وہ پاک امریکہ شراکت داری کو فروغ دینے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا پر ہوا۔