بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ شروع ، اہم کمیٹیاں تحلیل

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوچکی ہے، بورڈ نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی کو تحلیل کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نے 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کردئیے، فارغ ہونے والوں میں تین ڈپٹی الیکشن کمشنر، تین اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنر شامل ہیں۔
چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا، سکروٹنی کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا۔
گذشتہ روز بھی پی سی بی نے ایک غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی ختم کی تھی۔
ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق، جنید ضیا رکن جبکہ عثمان تسلیم سیکرٹری تھے۔
محمد حفیظ کمیٹی سے پہلے مستعفی ہوچکے تھے، کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا۔
کمیٹی کی تشکیل سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کی تھی۔ کپتان اور کوچ تبدیلی کے لیے بھی کمیٹی سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔