اسلام آباد(وقائع نگار) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کو سینیٹ میں اپوزیشن نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں ، یہ دونوں سندھ اور بلوچستان سے آزاد حیثیت میں تین سیاسی جماعتوں کی حمایت سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں ، دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینئر وکیل سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کے ساتھ نشست دی گئی ہے جبکہ فیصل واوڈا کو بھی اپوزیشن کی نشستوں پر بٹھایا گیا ، یہ نشسیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے الاٹ کی ہیں ، سینیٹ کے قواعد وضوابط کے مطابق جب تک یہ آزاد ارکان سینیٹ سیکرٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کریں گے کہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوئے ہیں اس وقت تک ان کی نشستیں اپوزیشن کےساتھ ہی رہیں گی ۔
سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سینیٹر فیصل واوڈا کو سینیٹ میں اپوزیشن نشستیں الاٹ








