بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ پھر گیم ہورہاہے،وہ تباہ وبرباد ہونے جارہے ہیں،واوڈا

اسلام آباد(ممتازنیوز)سینیٹرفیصل واوڈانے کہاہےکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ پھر گیم ہورہاہے،وہ تباہ وبرباد ہونے جارہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ
پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ بانی جیل میں رہیں اور وہ مزے لوٹتی رہے، نہ کوئی ڈھیل ہے نہ کوئی ڈیل ہے اورنہ ہی ایسی کوئی بات ہورہی ہے۔انہوں نےکہاکہ علی امین گنڈاپور دائیں بائیں بھی ہیں اور حکومت کے ساتھ بھی ہیں، آنے والے دنوں میں سب سامنے آجائے گا، دودھ کا دوھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔