بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب ،نیول چیف کی شرکت

راولپنڈی(ممتازنیوز) چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقادکیاگیا۔ لانچنگ کی تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے یہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گاحکومت پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تعمیر کی جائیں گی جبکہ دیگر 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تعمیر کی جائیں گی یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی جس سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا