بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنگاپور سے پاکستان اوریورپ کو ملانے والی فائبرآپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر

سنگاپور سےپاکستان اوریورپ کوملانےوالی فائبرآپٹیکل کیبل کٹ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ساؤتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کوانڈونیشیا کےقریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے۔
آپٹیکل فائبر کیبل کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔
آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئیں۔
پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ہے اور پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔

ذرائع پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10 فیصد سےبھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔