لاہور(ممتاز نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اگر الیکشن چھینا ہوتا تو خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی دوتہائی اکثریت کیسے ہے۔نجی ٹی وی پروگرا م میںاظہار خیال کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں اس سارے نظام میں چودھری نثار علی خان کو بہت مس کر رہا ہوں ،چودھری نثار علی خان میرے استاد ہیں ، چودھری نثار نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ یہ گیٹوں کی سیاست ہم نہیں کریں گے بلکہ ہم جمہوریت کی سیاست کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کو کسی نے پارٹی سے نہیں نکالا بلکہ وہ تو آج بھی مسلم لیگ (ن) کےلئے پیار محبت رکھتے ہیں ،
موجودہ نظام میں چودھری نثار کو مس کر رہا ہوں ، وہ آج بھی ن لیگ کےلئے محبت رکھتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر








