بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حمزہ یوسف کاسفرتمام ،سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد وزیرِ اعظم حمزہ یوسف مستعفی ہوگئے،حمزہ یوسف نے مستعفی ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہاکہ نئے چیف منسٹر کے انتخاب تک اپنی ذمہ داریاں اداکرتارہوں گا،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسکاٹش گرین پارٹی کے ساتھ گزشتہ ہفتے شرکتِ اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کا دباؤ تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حمزہ یوسف کو گرین پارٹی کے علاوہ اسکاٹش لیبر پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا بھی سامنا تھا۔اسکاٹش نیشنل پارٹی کے لیڈر حمزہ یوسف نے آزادی کی حامی جماعت البا پارٹی سے اتحاد کا امکان رد کردیا تھا۔،حمزہ یوسف نے مارچ 2023میں فرسٹ منسٹر کاعہدہ سنبھالاتھا۔