بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحق ڈارکو نائب وزیراعظم کیوں بنایاگیا؟مسلم لیگ (ن) کی وضاحت سامنے آگئی

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنماراناثنااللہ نے کہاہے کہ اسحق ڈار کو وزیرخزانہ نہ بنانے پر ایک بدمزگی چلی آرہی تھی،ان کا نائب وزیراعظم مقررکرناکوئی غیرمعمولی بات نہیں،پارٹی اور حکومت میں سوچ تھی کہ اسحق ڈار کو اس طرح عزت دی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسحق ڈار کو نائب وزیراعظم بناناانہیں سیاسی طورپرعز ت دینے والی بات ہے، پارٹی اور حکومت میں سوچ تھی کہ اسحق ڈار کو اس طرح عزت دی جائے،اسحق ڈار کا پارٹی اور ملکی سیاست میں اہم کردارہے،رشتہ داری کے حوالے سے میڈیاکی تنقیدکابھی اثرہوتاہے تاہم اسحق ڈار کی شریف فیملی سے رشتہ داری نہ بھی ہوتی تو وہ اس عہدے کے مستحق تھے۔انہوں نے کہاکہ یہ تاثر درست نہیں کہ مسلم لیگ(ن) ایک فیملی پارٹی بنتی جارہی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مستردکیاکہ اسحق ڈار نائب وزیراعظم بننے کے بعداب وزارت خزانہ میں مداخلت کریں گے،نائب وزیراعظم بننے سے اسحق ڈارکے مرتبے میں کوئی فرق نہیں آئے گایہ محض عزت دینے کامعاملہ ہے ۔ راناثنااللہ نے کہاکہ  مجھے وزارت دینے کے حوالے سے معاملہ اب نوازشریف کے پاس ہے،جوباتیں میں کرتارہاہوں وہ ساری باتیں درست ہیں،میں نے جوباتیں کیں وہ لائن اورلینتھ کے مطابق کیں،نوازشریف کی چین سے واپسی پر پارٹی اور سیاسی امورپرمشاورت ہوگی۔