واشنگٹن(ممتازنیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے تین ارب ڈالرکے سٹینڈبائے ارینجمنٹ کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالرکی آخری قسط کی منظوری دے دی۔پیرکوواشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں پاکستا ن کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالرکی آخری قسط کی منظوری دی گئی۔ یہ رقم اسی ہفتے موصول ہونے کا امکان ہے سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے ایک اعشاریہ نو ارب ڈالر پہلے ہی موصول کرچکا ہے ۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرکی آخری قسط کی منظوری دے دی








