بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کب تک آپ اس قوم کونعروں اورجھوٹ سے گمراہ کرتے رہیں گے ،امیرمقام نے تحریک انصاف کوتنقید کانشانہ بناڈالا

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان اورپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے اپوزیشن کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اپنے اندر سننے کاحوصلہ پیدا کریں جس طرح ہم نے آپ کوسنا آپ کوبھی ہمیں سنناہوگا،کب تک آپ اس قوم کونعروں سے گمراہ کرتے رہیں گے،گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرمقام نے کہاکہ یہ کہتے ہیں کہ 9مئی کے واقعات کی انکوائری ہونی چاہیے ،میں کہتاہوں کہ 9مئی کوجو ہوا وہ سب کے سامنے ہے،کے پی کے عوام بھی جانتے ہیں کہ دیرسکائوٹس میں کیاہواکس نے حملہ کیا،سکول میں کیاہوا،ملاکنڈ ٹول پلازہ میں کیاہوا پی ٹی وی میں کیاہوا چاغی کے پہاڑ کاکیاحشرہوا،ایک بندے کے خلاف100ایف آئی آر ہو اورقوم کوکہاجائے کہ آپ نکل جائو توڑ پھوڑ کرو اورپاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجادو،کب تک آپ اس قوم کونعروں اورجھوٹ سے گمراہ کرتے رہیں گے ۔آخر ایک دن سچ اورجھوٹ سامنے آئے گا،میں نے اس ملک میں کیاکچھ نہیں دیکھا ،میرابیٹالندن سے آیا اس کوگرفتار کرلیاگیاوہ آج تک ذہنی مریض ہے ،میری بیوی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہم عدالتوں میں گئے ،ہم نے یہ نہیں کیاکہ توڑ پھوڑ شروع کردیں

@lasthopekpk_amirmuqam وفاقی وزیر برائے سیفران اور امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئرامیرمقام کا قومی اسمبلی سے خطاب۔#خیبرپختونخوا #amirmuqam #خیبرپختونخوا #video #shangla #foryoupage #for #lasthopekpk_amirmuqam ♬ original sound – AMIRMUQAM