مسلم لیگ (ن) کے رہنماسینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ اسحق ڈارکے نائب وزیراعظم بننے سے وزیراعظم کمزورنہیں بلکہ تواناہوئے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے لیکن سنجیدگی کے ساتھ قانون سازی کرنا،عوامی مسائل کو زیربحث لانااور عوام کے اعتماد کو سامنے رکھتے ہوئے اچھے ورکنگ ریلیشن قائم کرناناپید ہوتی جارہی ہیں،احتجاج تو ہمیشہ ہوتارہالیکن اب بات بینڈ باجوں اور بگل بجانے تک آگئی ہے،ہم تنزلی کی طرف جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ آپس میں مل بیٹھ سکتے ہیں،قانون سازی پر بات ہوسکتی ہے ،پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں سیاست دان کلی طورپرذمہ دار نہیں،بدقسمتی سے ہمارے بعض ججزنے پارلیمنٹ کی قانون سازی کواتنی اہمیت نہیں دی جتنی یونین کونسل کے اجلاس کی قراردادکودی جاتی ہے۔عرفان صدیقی نے کہاکہ چیف جسٹس نے درست کہاکہ فیض آباددھرناکیس کے فیصلے پر عملدرآمدنہ کرنا ہماری کمزوری ہے اورشاہدآگے بھی نہ کر سکیں،پرویزمشرف کے کیس کی مثال موجود ہے جنہیں سزائیں ہوئیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ پرویزمشرف کو پھانسی دیناتودورکی بات،انہیں ایک دن کے لئے علامتی طور پر بھی جیل میں نہیں ڈال سکے،جب مشرف کی ضمانت منسوخ ہوئی تو وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گھرچلے گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بابرستار سے متعلق جسٹس اطہرمن اللہ کے ریمارکس پر انہوں نے کہاکہ جسٹس بابرستار کے ساتھ جو کچھ ہورہاہے کچھ عرصہ قبل شوکت عزیز کے ساتھ ہورہاتھا،اس وقت اس طرح کی دردمندی کااظہارنہ ہوا۔ن ،ش کا کوئی ایشونہیں،نوازشریف اور شہبازشریف کے مراسم وہ نہیں جس عینک سے لو گ دیکھتے ہیں،اگردیکھتے ہیں بوجھ کوبانٹ سکے،اس میں کسی سازش کے عنصر کو نہیں دیکھناچاہئے،سوال یہ ہےکہ اسحق ڈارکونائب وزیراعظم بناکرنوازشریف کیاکرسکتے ہیں،نائب وزیراعظم بنانے پر آج جومعترض ہیں ان کے اہم رہنماپرویزالٰہی ماضی میں نائب وزیراعظم رہ چکےہیں ،انہوں نے کہاکہ ہوسکتاہے کہ نو مئی کو مولانافضل الرحمان شہداء کے ساتھ یکجہتی بنارہے ہوں اور یہ کہہ رہے ہوں کہ نومئی کو جو کچھ ہونہیں ہوناچاہئے تھاہماری طرف نگاہیں محبت کی ہوتی ہیں۔
اسحق ڈارکے نائب وزیراعظم بننے سے وزیراعظم کمزورنہیں ، تواناہوئے ہیں،عرفان صدیقی








