وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی، کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔
علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں، محکمہ محنت مزدوروں کے سارے پیکجز ڈبل کرے گا، صنعت کاروں کو بھی ریلیف دینے کی ضرورت ہے، مزدوروں کو پیسے دینے میں صنعت کاروں کو کوئی مسئلہ نہیں، ہر چیز کا علاج ہے، مجھے سارے علاج کا پتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی قوانین میں اصلاحات ہوں گی۔








