بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی، ویڈیو سامنے آگئی

کلر کہار کے قریب خاتون نے موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی کی، جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر کلر کہار کے قریب خاتون ڈرائیور کی موٹروے پولیس افسران سے بد تمیزی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خاتون ڈرائیور انتہائی لاپروائی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی، واقعہ آج کلر کہار کے قریب پیش ایا، خواتین ڈرائیور کو اوور اسپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ خواتین موٹروے پولیس افسران سے بد تہذیبی سے پیش آئیں اور مسلسل موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ موٹروے پولیس افسران کے سمجھانے کے باوجود خواتین نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور مسلسل مختلف قسم کے دباؤ ڈالتی رہی، خواتین ٹریفک وائلیشن پر جرمانے کیے بغیر وہاں سے چلی گئی۔
دوسری جانب موٹروے پولیس نےمزید قانونی کاروائی کا آغازکردیا ہے۔