اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے وفاقی کابینہ میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ حکومت فارمیشن کے مرحلے میں ہے ،کابینہ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی،آنے والے دنوں میں وفاقی کابینہ میں مزیداضافہ ہوسکتا ہے۔اسحاق ڈارکو نائب وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال پر انہوںنے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ نائب وزیراعظم کے اختیارات الگ سے آئین میں درج نہیںہیں ،اس عہدے سے صرف یہ واضح کرناہوتاہےکہ یہ دیگر سے سینئرہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو غلط طریقے سے پارٹی قیادت سے الگ کیاگیاتھااور اب پارٹی میں یہ سوچ موجود ہے کہ چونکہ وہ فیصلے ختم ہوگئے ہیں اس لئے نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ کم سے کم اجرت مزدور کا حق ہے اسےملناچاہئے،فیکٹری کی حد تک کم سے کم اجرت پر کافی حد تک عملدرآمد ہوجاتاہے۔
راناثناء اللہ نے وفاقی کابینہ میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا








