بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کےمطالبات کوغلط نہیں کہوں گا، الیکشن نتائج پرمجھےبھی تحفظات ہیں، حسن مرتضیٰ

پیپلزپارٹی کے رہنماحسن مرتضیٰ نے کہاہے کہ تمام اداروں کوآئینی حدودمیں رہ کرکام کرناچاہئے۔ اگر کسی نے وائٹ پیپر جاری کیا ہے کہ ان کےساتھ نا انصا فی ہوئی ہے تو جناب ان کے ساتھ بلکہ زیادتی ہوئی ہو گی ہم نہیں کہتے کہ وہ ثلط کہہ رہے ہیں لیکن ان سب کے لئے الیکشن سےمتعلق شکایات کیلئےٹربیونلزموجودہیں تو ہیمیں وہاں کوشش کرنی ہو گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کےمطالبات کوغلط نہیں کہوں گا، کیا کسی کےکہنےپرمینڈیٹ مل سکتا ہے مینڈیٹ کیلئےمقرر راستہ اختیارکرناپڑےگا، الیکشن نتائج پرمجھےبھی تحفظات ہیں، الیکشن پرتمام جماعتوں کواعتراضات ہیں، اعتراض ہےتوقانونی راستہ اختیارکرناہوگا، ان کےمطالبات اورپٹیشنز میں فرق ہے مطالبات سےزیادہ کیسےمل سکتاہے؟سمجھ سےبالاہے۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم کسی کو منہ زبانی سیٹ نہیں دی جاتی اس کے لئے ہمیں ہرصورت عدالت اورٹربیونلزمیں جاناہوگا، اداروں کوخراب ہم نےکیا،ٹھیک بھی ہمیں ہی کرناہے۔ ہم محب وطن ہیں،چاہتےہیں ملک آگےبڑھے ہم نہیں چاہتے کہ ملک بند گلی میں جائے۔ سیاسی کا کردار ہے کہ وہ راستے کھولے مزاکرات کے زریعے معاملات کو حل کرتا ہے ۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کراچی میں بھی امن وامان کےحالات اچھےنہیں، کچےکےمعاملات صرف سندھ تک محدودنہیں کچےکےعلاقےپنجاب،بلوچستان اورسندھ میں ہیں، میرے حلقے سے لوگ اغوا ہوئے اور پنجاب سے ملے ہیں ، امن وامان کامسئلہ قومی مسئلہ ہے، ہم ڈائی انچ کی مسجد سے ہی باہر نہیں نکل رہے تو ان مسئلوں کو کیسے حل کریں گے، انتخابی دھاندلی سےزیادہ اہم عوامی مسائل کاحل ہے۔
آرمی چیف کے بیان پر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہر اداراہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرئے تو یہ اچھی بات ہے اس سے کسی کو اعتراض نہیں ہے۔ ہم خود یہی کہتے ہیں کہ کوئی اداراہ دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کرئے ۔
کےپی میں دہشتگردی کے سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دہشتگردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے ہمارے اتھ افغانستان کا بارڈر موجود ہے اور ماضی میں بھی ہم نے دیکھا ہے کہ اور کےپی نےدہشت گردی کی جنگ میں بڑی قربانیاں دیں۔ ایسی سلسلے میں علی امین گنڈا پور کور کمانڈر ہاؤس گئے تھے ہم نے اس ملاقات کو نہیں چھپایا تھا ہم نے اپنی پریس ریلیز اس لئے جاری نہیں کہ شاید آئی ایس پی آر ریلیز جاری نہ کرئے ۔ فاٹاکےانضمام کےبعدہماری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے جبھی ہم نے مل بیٹھ کر بات کی ۔