بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب،خیبرپختونخوا اوربلوچستان کےممکنہ گورنرز کے نام سامنے آگئے

پنجاب،خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے گورنرز کی تعیناتی کے لئے اہم پیشرفت ،نام سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی کو گورنر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں سردار سلیم حیدر کو گورنر بنایا جاسکتا ہے۔  سردار سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک کی تحصیل فتح جنگ سے ہے جبکہ فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات ہیں۔فیصل کریم کنڈی 2008 سے 2013 تک ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی رہے ہیں۔ادھربلوچستان میں جعفرمندوخیل کوگورنربنانے کافیصلہ کیاگیا جس کی تصدیق کرتے ہوئے جعفرمندوخیل نے کہاکہ نوازشر یف ان سے رابطہ کرکے فیصلے سے آگاہ کیا۔انہوں نے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ صوبے کے ترقی وفلاح بہبود کے لئے کرداراداکریں گے۔