لاہور(ممتازنیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے جنرل ورکرز کا لاہور میں اجلاس منعقد ہواجس میں پنجاب کو 7 تنظیمی زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےلاہور زون کا صدر ارتضیٰ کاظمی، گوجرانوالہ زون کا صدر شہباز جٹ اور فیصل آباد زون کا صدر مرزا ذوالفقار کو مقرر کر دیا گیا
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ملتان زون کے صدر ایاز علی شیخ، ڈیرہ غازی خان زون کے صدر شیخ اظہار الحق اور بہاولپور زون کے صدر حافظ فضل الرحمان ہوں گے،متین خان کو اپر پنجاب زون جبکہ عفت ملک ایڈوکیٹ کو ایم کیو ایم شعبہ خواتین پنجاب کی صدر بنا دیا گیا۔
ثمینہ ناز شعبہ خواتین لاہور کی صدر ،ظفر زمان کو اقلیتی امور پنجاب کا صدر تعینات کیا گیا،جنرل ورکرز اجلاس نے پنجاب کی تنظیم میں بڑی تبدیلیوں، خواتین، اقلیتوں اور نوجوانوں کے شعبوں اور تنظیمیں عہدیداروں کی باضابطہ منظوری دے دی، اجلاس ایم کیو ایم کے وحدت روڈ لاہور پر واقع ‘پنجاب ہاؤس’ میں منعقد ہوا،ایم کیو ایم کی مرکزی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے اجلاس کی صدارت کی۔
زاہد ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ پنجاب میں تنظیمی ڈھانچے میں مزید بہتری لانے کے لئے مزید شعبوں اور عہدیداروں کا اعلان کیا گیا ہے پڑھے لکھے اور متوسط طبقات کو سیاسی قیادت کی پہلی صف میں لا رہے ہیں،پنجاب کو 7 زونز میں تقسیم کرنے سے تنظیمی سرگرمیوں میں اضافہ اور تحریک کا سفر مزید تیز ہوگا، قبل ازیں جنرل ورکرز اجلاس آمد پر زاہد ملک کا بھرپور استقبال کیا گیا،پنجاب کے صدر بابر گجر کے علاوہ پنجاب کمیٹی اور دیگر شعبوں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوئے








