راولپنڈی(ممتازنیوز)پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقادکیاگیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 4 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 4 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ 104 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔ 44 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈزسے نوازاگیا








