بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا 9مئی کو یوم شہداء کے طور پر منانے ، کارکنوں کی رہائی کیلئے ریلیاں نکالنے کافیصلہ

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر9 مئی 2024 کو احتجاج کا پلان ترتیب دیدیا۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر 9 مئی 2024 کو ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے میں مقامی قائدین اور ٹکٹ ہولڈرز احتجاج کریں گے اور عہدیداروں کی قیادت میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی اور پارٹی پرچم لہرائے جائیں گے اور ہر ریلی میں بانی پی ٹی آئی کی تصاویر والے پلے کارڈز آویزاں ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ریلی میں بانی تحریک انصاف کی فوٹو کیساتھ قیدی نمبر 804 نمایاں لکھا جائے گا اور نو مئی کے شہدا کیلئے ریلیوں میں خصوصی دعائیں کی جائیں گی،ادھرپارٹی رہنماشیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نومئی کو یوم شہداء کے طور پر منائیں گے،اس دن ریلیاں نکالی جائیں گی،نومئی واقعات کی پہلے ہی مذمت کرچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ نومئی کے تناظر میں گرفتاریاں غلط تھیں بے گناہ لوگوں پر مظالم کئے گئے ،عدالتوں میں فیصلے نہیں ہورہے،اگرکسی نے غلط کام کیاہے تو سزاملنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ دفاعی تنصیبات پر حملوں کودرست نہیں قراردے سکتا ،کورکمانڈرہاوس کو جلانا اچھی بات نہیں ہوسکتاہے کہ صورتحال کا کچھ لوگوں نے فائدہ اٹھایاہو،جوڈیشل کمیشن بنائیں سب واضح ہوجائے گا۔