بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  اوکاڑہ، موسم کی خرابی کے باعث (ن)لیگ کا جلسہ ملتوی

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اوکاڑہ میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے جلسہ ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔جلسے سے حمزہ شہبازشریف اور مریم نواز نے خطاب کرنا تھا۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسہ موسم کی خرابی کے باعث نہیں بلکہ لوگوں کی عدم دلچسپی کے باعث ملتوی ہوا ہے۔