بھارت کے شہر ممبئی میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق واقعہ ممبئی میں پیش آیا جبکہ گھاٹ کوپر کے مشرقی مضافاتی علاقے میں ایک مصروف سڑک کے ساتھ کچھ مکانات اور ایک پٹرول اسٹیشن پر بل بورڈ گرا۔
حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کے بعد سینکڑوں افراد پھنس گئے تھے۔ طوفان کی وجہ سے شہر کے کچھ حصوں میں ٹریفک معطل ہے اور ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر کام میں خلل پڑ رہا ہے۔









