پاکستان کے معروف اداکار، صداکار و ہدایت کار طلعت حسین انتقال کر گئے۔
آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سے بات کرتے ہوئے طلعت حسین کی صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔
صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق طلعت حسین کافی روز سے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے، وہ شروع سے ہی آرٹس کونسل کراچی کے رکن رہے ہیں اور وہ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی میں بھی شامل تھے۔
صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے کہا ہے کہ مرحوم طلعت حسین ایک بہترین انسان اور زبردست آرٹسٹ تھے، انہوں نے متعدد ملکی و غیرملکی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940ء میں پیدا ہوئے تھے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔









