بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اورکوئی آپشن نہیں، حکومت کو ہمارے مطالبات ماننا پڑیں گے، سہیل آفریدی

چار سدہ : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عہدہ یا کرسی کوئی بڑی چیز نہیں، بانی پی ٹی آئی کا مقصد بہت بڑا ہے، حکومت کو ہمارے مطالبات تسلیم کرنا پڑیں گے، اس کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

لانگ مارچ کے کنٹینر سے ایم نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اب ہم ٹیسٹ میچ سے ون ڈے میں داخل ہو چکے ہیں۔ چارسدہ میں اہم اعلان کروں گا اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کروں گا۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور سے ان کی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے ان کے حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔

مزید پڑھیں:حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ میں شرکا کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔