بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بالی وُڈ دنگل اسٹار زائرہ وسیم کے والد انتقال کر گئے

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی ساتھی اداکارہ زائرہ وسیم کے والد انتقال کرگئے۔

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم ان دنوں اپنی ذاتی زندگی میں مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے والد زاہد وسیم کو کھو دیاہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اداکارہ نے اس خبر کی تصدیق کی اور اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انسٹاگرام اسٹوری پر ان کے نوٹ میں لکھا گیا کہ ’میرے والد زاہد وسیم انتقال کر گئے ہیں۔

میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں اور اللہ سے ان کی مغفرت طلب کریں۔ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے، ان کی قبر کو آرام گاہ بنائے، انہیں کسی بھی عذاب سے بچائے، آخرت میں آسانیاں عطا فرمائے اور انہیں جنت کا بلند ترین درجہ عطا فرمائے اور انہیں مغفرت عطا فرمائے۔

سابق اداکارہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے قبل ”دنگل“، ”سیکرٹ سپراسٹار“ اور ”دی اسکائی ازپنک“ جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔