نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ بجٹ میں تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کے لیے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
گریڈ ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد سے قومی خزانے پر تقریباً 80 ارب روپے کا دباؤ پڑے گا۔
بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی
اس حوالے سے بتایا گیا کہ وفاقی بجٹ میں بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 60 ہزار روپے تک اجافے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ گریڈ 20 کے سرکاری افسران کے لیے موناٹائزیشن ایک لاکھ 5 ہزار روپے ہوسکتی ہے۔
گریڈ 21 کے افسران کیلئے موناٹائزیشن پالیسی ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن بڑھا کر ایک لاکھ 55 ہزار روپے کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے۔









