بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن جیتنے والی کنگنا رناوت کو سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ دے مارا

لوک سبھا کا انتخابات جیتنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ائیرپورٹ پر سکیورٹی اہلکار نے تھپڑدے مارا۔
نومنتخب رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائیرپورٹ پر سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر کسانوں کی بے عزتی کرنے پر تھپڑ مارا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نئی دلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔واقعے کے بعد خاتون سکیورٹی اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا۔
کنگنا رناوت ریاست ہما چل پردیش میں اپنے آبائی علاقے مندی سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں۔انہوں نے کانگریس رکن وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔