لندن:لندن ٹیک ویک 2024 میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے بھر پور شرکت کی۔
پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نےٹیک ویک میں Tech Destination Pakistan پویلین کا افتتاح کیا ۔
لندن ٹیک ویک میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ،پاکستان IT انڈسٹری ایسوسی ایشن ،اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا پاکستان آئی ٹی کمپنیوں کی بھر پور معاونت کرے گا۔
لندن ٹیک ویک کےپاکستان پویلین میں 9 اعلی درجے کی پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی نمائش جاری ہے ۔
پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کی صنعت نے غیر معمولی ترقی کا سفر طے کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان اس باوقار عالمی تقریب میں اپنی ٹیکنالوجی کی مہارت اور جدت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اپنے وافر انسانی وسائل کی وجہ سے تیزی سے ایک ممتاز عالمی ٹیکنالوجی کی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے،پاکستان اس سال بڑے ایونٹس میں شرکت کے ذریعے ٹیک انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی پیش کر رہا ہے۔لندن میں ٹیک ویک 2024 کی نمائش ایک ہفتہ جاری رہے گی۔
لندن ٹیک ویک 2024 میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی بھر پور شرکت








