اسلام آباد(صغیر چوہدری)اسلام آباد کے تین حلقوں کے لئے نئے ٹریبیونل کے خلاف کیس میں بڑی پیش رفت م،عدالت نے نئے ٹریبیونل کو کام کرنے سے روک دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع جاری کردیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ۔
انجم عقیل خان کو 24 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے اپنے آرڈر میں کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے ہئں جبکہ وکیل کے مطابق درخواست میں استعمال کی گئی زبان توہین آمیز اور سکینڈلائز کرنے کے کوشش تھی ٹریبونل تبدیل کرنے کی درخواست پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی،
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ نئے الیکشن ٹریبونل پر حکم امتناع جاری








