بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی نصف سے زائد آمدنی سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگی، موڈیز

معروف عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی نصف سے زائد آمدنی سود کی ادائیگی پرخرچ ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق موڈیز نے بتایا کہ پاکستان کا حالیہ بجٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) قرض پروگرام کے لیے مذاکرات میں مددگار ہوگا، 3.6 فیصد شرح نمو ہدف رکھ کر آئی ایم ایف کوخوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

موڈیز کا کہنا تھا کہ مالی استحکام کے لیے ٹیکسوں میں اضافے اور شرح نمو پر انحصار کیا، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے سے اصلاحات پر عمل مشکل ہو سکتا ہے۔

موڈیز نے ملکی آمدنی میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریونیو میں 40 فیصد اضافہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے ہے۔