بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول 10 روپے سے زائد سستا کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی عوام کو حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف دے دیا گیا۔

وزیراعظم آفس نے بتایاکہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کر دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے 15 روزکیلئےردو بدل کیا گیا ہے۔

یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔