بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں ہوں گے؟ فیصلہ کپتان اور کوچ کی مشاورت سے ہوگا

ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی اور پہلے ہی راؤنڈ سے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے۔

اب پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے ہیں، اسکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے۔

چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی بات کی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

فاسٹ بولنگ میں شاہنواز دھانی، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور نسیم شاہ کی موجودگی میں حارث رؤف کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا جبکہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز میں آرام دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بھی اِن ہی خطوط پر گفتگو ہو رہی ہے جبکہ کپتان شان مسعود ہوم سیریز میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبداللّٰہ شفیق، سلمان علی آغا، سعود شکیل ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جن کی حتمی گیارہ رکنی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔