بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی سی بی کاچندروزمیں یوٹیوبرز کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کی ناقص کارکردگی پرالزامات لگانے والے ٹیوبرزکےخلاف ایکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
پی سی بی کا چند روزمیں ایک درجن سےزائد یو ٹیوبرزکےخلاف لیگل ایکشن لینے کا امکان ہے۔
یوٹیوبرزنے بھارت اورامریکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم پرمیچ فکسنگ کےالزامات عائد کئے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے یو ٹیوبرز کے مبینہ الزامات کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے اور اب یوٹیوبرز کے خلاف لیگل ایکشن کی تیاریاں ہیں ۔