بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔

بابر اعظم نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے، ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد بابر اعظم نے چند دن امریکا میں قیام کیا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ 19 جون کو وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں نسیم شاہ اور عثمان خان شامل تھے، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر مینیجر وہاب ریاض بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت 6 کھلاڑیوں نے لندن میں چھٹیاں گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔